سوئس قونصل جنرل کی سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر آمد

چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن کے ساتھ اجلاس میں فوڈ پراسسنگ ٬ماڈرن ٹیکنالوجی اور فارما سیو ٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے موضوعات پر بات چیت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) سوئس قونصلیٹ جنرل فلپ کریو ائزر نے جمعرات کی سہ پہر سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر فنانس اینڈ سینٹر کراچی میں چیئر پرسن ایس بی آئی نا ہید میمن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو کی ۔اس موقع پر چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ سوئیزر لینڈ پاکستان میں سر مایہ کاری کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ سوئس سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ بڑھائیں اور اس سلسلے میں فوڈ پراسسنگ اینڈ کولڈ اسٹوریج ٬فارموسیوٹیکل اور جدید ٹیکنا لوجی کے میدان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔چیئر پرسن نے کہا کہ سندھ اپنی پیداوار اور مصنوعات کو گلوبل سپلائی چین سے منسلک کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے ہمیں سوئس کمپنیوں اور سوئس حکومت کا تعاون درکار ہے ۔ سوئس قونصلیٹ جنرل نے چیئر پرسن ایس بی آئی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور دونوں ممالک کی سرمایہ کار کمپنیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :