تمام اپوزیشن جماعتیں ہ2نومبر کو ملک کی بہتری کے لئے باہر نکل کر اسلام آباد پہنچیں٬پرویز الٰہی

ہمیں اسلام آباد دھرنے میں الگ سے جگہ فراہم کی جائے پی ٹی آئی قیادت سے بات کر لی ہے نوازشریف اور مودی ایک بنچ پر ہیں ٬قومی سلامتی کی جنگ میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے٬صدر ق لیگ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر پرویز الٰہی نے ملک کی اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ2نومبر کو ملک کی بہتری کے لئے باہرنکلیں اور اسلام آباد پہنچیں۔ انہوںنے پاکستان کے عوام سے بھی 2نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے بات کی ہے ہمیں اسلام آباد دھرنے میں الگ سے جگہ فراہم کی جائے۔

اس لیے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے تمام لوگ پارٹی جھنڈوں کے ساتھ وہاں پہنچیں اورعوام کو بتائیں گے کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) ایک سیاسی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مونس الٰہی٬ راجہ بشارت٬ چوہدری ظہیر الدین سمیت پورے پنجاب سے (ق) لیگ کے ٹکٹ ہولڈروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران اللہ کے احکامات نہیں سمجھتے۔

حکمران کرپشن چھپانے کے لئے جھوٹ پہ جھوٹ بولے جارہے ہیں۔ انہوںنے ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹی کہانیاں گڑھ رکھی ہیں۔ (ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ ہم پر جھوٹے اور کرپٹ لوگ مسلط ہوجائیں۔ یہ جمہوریت نہیں جھوٹ پر مبنی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹی او آر بنے تو حکمران پارلیمانی کمیٹی سے بھاگ گئے تھے۔

اور پھر وہ عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے شہبازشریف کے آٹھ سالہ دورحکومت کا اپنے پانچ سالہ دور حکومت کا مقاببلہ کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے لیڈر وہ ہے جو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنی قربانی دے انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف باہرنکلنا کسی کی ذات کا سوال نہیں یہ پورے ملک کا اور قوم کی فلاح کا سوا ہے تمام لوگوں کو بن بلائے اسلام آباد پہنچنا چاہیے۔

جو لوگ ملک کی بہتری چاہتے ہیں وہ 2نومبر کو باہر آئیں گے انہو ں نے کہا کہ جو کرپشن کے خلاف جہاد نہ کرے وہ مسلم لیگی نہیں لہٰذا آپ سب کو سچے دل سے اسلام آباد پہنچنا ہوگا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل کیوپنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف اور نریندر مودی ایک بنچ پر ہیں شروع کی گئی قومی سلامتی کی جنگ میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے۔

انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے ہم نے اپنا فرض پورا کرنے ہے ہماری نیت ٹھیک ہے اور نتیجہ خدا پر چھوڑدیا ہے پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ہم نے جمہوریت کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے انہوںنے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا قتل ہم پر قرض ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔(اے ملک) اے ملک)

متعلقہ عنوان :