عمران امریکی عدالت کو تسلیم کیا ہے نہ ہی ملکی عدالتوں کو حکم مانتے ہیں ٬طلال چوہدری

نعیم بخاری ٹی وی پر مزاحیہ اداکاری کر چکے ہیں٬اپنی قیمت بڑھانے کیلئے ناکام کوشش کررہے ہیں٬رہنما ن لیگ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

عمران خان عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

ماضی میں عمران خان نے امریکی عدالت کے فیصلے کو بھی نہیں مانا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری وکالت کم اور اداکاری زیادہ کرر ہے ہیں۔ نعیم بخاری٬ ہمیشہ اپنی قیمت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیںا ور آج بھی انہوں نے اپنی قیمت بڑھانے کیکوشش کی ہے۔ نعیم بخاری ماضی میں ٹی وی پر مزاحیہ اداکاری بھی کرر ہے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ نے صرف پر امن احتجاج کی اجازت دی ہے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق احتجاج ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاعت ختم ہو چکی ہے اور ان کی سیاست اب راولپنڈی میں بھی نہیں رہی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :