Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس شروع

اجلاس میں پی ٹی آئی کے کنونشن پر پولیس کا دھاوابولنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں،مار دھاڑکیخلاف آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا جارہاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:11

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس شروع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس شروع ہوگیاہے،جس میں پی ٹی آئی کے کنونشن پر پولیس کے دھاوابولنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں،مار دھاڑکیخلاف آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے اسدعمرکے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،2نومبرکادھرنا ہرحال میں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس مجھے اور اسدعمر کو گرفتارکرلے لیکن کارکنوں کو چھوڑ دے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہمارا پرامن کنونشن ہال کے اندہورہاتھا۔پارٹی کارکنوں نے دفعہ 144کی خلاف ورزی نہیں کی۔قبل ازیں شاہ محمودقریشی اور اسدعمرکارکنوں سے یہ کہہ کرنکلے کہ ہم آئی جی آفس جاکربات کرتے ہیں لیکن وہ آئی جی پولیس آفس کی بجائے بنی گالہ چلے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات