سرحدوں پر حملے٬ بلوچستان میں دہشت گردی٬ مودی اور پاکستانی حکمرانوں کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے‘ چودھری پرویزالٰہی
یہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے٬ قومی سلامتی کا ذمہ دار ادارہ بھی اظہار تشویش کر چکا٬ حکمرانوں نے دھرنا سے روکا تو پورا ملک بند ہو جائے گا حکمرانوں کا جھوٹ٬ کرپشن حد سے بڑھ گئے٬ پاکستان اور غریبوں کا ہر ساتھی اسلام آباد پہنچے٬ سنی اتحاد اور مجلس وحدت المسلمین ساتھ ہیں ہماری قیادت اور پارٹی نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کو فوقیت دی‘ طارق بشیر چیمہ٬ بشارت راجہ٬ چودھری ظہیرالدین٬ میجر طاہر صادق کا خطاب
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:21
(جاری ہے)
اجلاس سے طارق بشیر چیمہ ایم این اے٬ محمد بشارت راجہ٬ چودھری ظہیرالدین٬ میجر (ر) طاہر صادق اور دیگر رہنمائوں نے بھی پرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور عوام کو ہمیشہ فوقیت اور اہمیت دی ہے اور یہی ہر مسلم لیگی رکن کا طرہ امتیاز ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کا جھوٹ اور کرپشن ہر حد سے بڑھ گئے٬ پاکستان اور غریبوں کا ہر ساتھی اسلام آباد پہنچے٬ انہوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا٬ ان کے دفاتر سازشوں کے مراکز ہیں٬ یہ پاکستان کا سوال ہے٬ زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ہم رابطے کر رہے ہیں٬ سنی اتحاد اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی دھرنا میں ساتھ دینے کا کہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دھرنا سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کو کوئی خطرہ ہے تو نوازشریف اور اس کے حواریوں سے ہے٬ مودی کی زبان بولنے والے حکمران بلوچستان میں دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر کو انہوں نے اپنی تعریفیں کرنے کیلئے بلایا تھا مگر انہوں نے بھی پانامہ لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا٬ یہ کیسے مسلمان حکمران ہیں جو کرپشن چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جاتے ہیں٬ ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے اس کے باوجود گھر نہیں جاتے۔ انہوں نے کارکنوں اور رہنمائوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان میں ایک نیا جذبہ دیکھ رہا ہوں وہ فعال ہو رہے ہیں٬ میں چودھری شجاعت حسین کو بلامقابلہ صدر منتخب کرنے پر بھی پارٹی کا مشکور ہوں٬ ہماری حکومت نے عام اور غریب آدمی کی جو خدمت کی وہ ہماری پارٹی اور رہنمائوں و کارکنوں کو دوسری جماعتوں میں ممتاز کرتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد جب پہلی بار مسلم لیگ ہائوس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا٬ پرجوش نعروں کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مشاورتی اجلاس میں انور بھنڈر٬ مونس الٰہی٬ احمد یار ہراج٬ سردار آصف نکئی٬ چودھری فرخ الطاف٬ حسین الٰہی٬ ریاض اصغر چودھری٬ رانا طارق٬ عامر سلطان چیمہ٬ وقاص موکل٬ احمد شاہ کھگہ٬ سید دلاور عباس٬ بائو رضوان٬ میاں عمران مسعود٬ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی٬ سکندر اعظم چیمہ٬ عبدالرشید بوٹی٬ اصغر تیل والا٬ انجینئر شہزادالٰہی٬ سجاد بلوچ٬ سہیل چیمہ٬ میاں منیر٬ مخدوم بابر٬ عالمگیر ایڈووکیٹ٬ خرم منور منج٬ محمد خان لغاری٬ چودھری ذوالفقار٬ رحمن نصیر٬ گل آغا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.