Live Updates

اسلام آباد کے لاک ڈائون کیلئے شادی ہال میں تحریک انصاف نے کارکن جمع کیے٬ پی ٹی آئی یوتھ کنونشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی تھا٬پی ٹی آئی عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد بند کرنا چاہتی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس کریک ڈائون پرردعمل

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کیلئے ای الیون کے نجی شادی ہال میں تحریک انصاف کے کارکن جمع کیے جارہے تھے٬اس لئے کارروائی کی پی ٹی آئی یوتھ کنونشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون کا دفاع کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا شاہ محمود قریشی بیان کر رہے ہیں٬اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں٬اطلاعات پر کارروائی کی٬ہائیکورٹ نے دھرنے کے خلاف فیصلہ دیا٬کنونشن عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم انتظار کریں کہ وہ آئیں اور زبردستی اسلام آباد بند کرانے کی کوشش کریں پھر ایکشن ہو٬پی ٹی آئی عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد بند کرنا چاہتی ہے٬کنونش میں اسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی۔(خ م+ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات