Live Updates

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے٬حکومت قانون کے دائرے میں ر ہ کر شہریوں کا مکمل تحفظ کرے گی٬اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے٬عمران خان پر ٹکے کا اعتماد نہیں٬ اس نے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑا کر توہین عدالت کی٬ عمران خان مخصوص ادویات کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں٬تلاشی کی بات کرنے والے یہ بات ذہن نشین کرلیں ان کی اور ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی بھی جامع تلاشی ہوگی٬دنیا کا کون سا گنداکام ہے جو عمران نے نہ کیا ہو٬ ہمارے صبر کو مت آزمائیں ورنہ بات آگے تک جائے گی٬عمران خان جیسا بے شرم اس سے پہلے پاکستانی سیاست میں نہیں دیکھا٬عمران خان کو ایک ساتھ وزیر اعظم ٬ چیف جسٹس اور سیکیورٹی اداروں کا سربراہ بنا دیا جائے توتب انکی اقتدار کی آگ ٹھنڈی ہوگی٬شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ 10مرلے زمین نہیں چھوڑی٬شاہ محمود قریشی کا محترم جج سے متعلق بیان شرمناک ہے ٬ تحریک انصاف کے احتجاج پرتاجروں اور شہریوں کو شدید تحفظات ہیں٬احتجاج کے نام پر اداروں کے حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے٬حکومت کبھی بھی تصادم کی صورتحال پیدا نہیں کرے گی

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ٬ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے٬حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شہریوں کا مکمل تحفظ کرے گی٬اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے٬عمران خان پر ٹکے کا اعتماد نہیں٬ اس نے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑا کر توہین عدالت کی٬ عمران خان مخصوص ادویات کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں٬تلاشی کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں ان کی اور ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی جامع تلاشی ہوگی٬جب ان کی تلاشی کی گئی تو ایک جیب سے پڑیاں٬دوسری سے بے نامی اولاد اور تیسری سے بے نامی جائیداد نکلے گی٬دنیا کا کون سا گندہ کام ہے جو عمران خان نے نہ کیا ہو٬ جڑواں شہروںکی حفاظت٬ اسپتالوں٬سکولوں اور ٹرانسپورٹ کو کھلا رکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ٬ہمارے صبر کو مت آزمائیں ورنہ بات آگے تک جائے گی٬عمران خان جیسا بے شرم اس سے پہلے پاکستانی سیاست میں نہیں دیکھا٬عمران خان کو ایک ساتھ وزیر اعظم ٬ چیف جسٹس اور سیکیورٹی اداروں کا سربراہ بنا دیا جائے٬تب انکی اقتدار کی آگ ٹھنڈی ہوگی٬پرویز الہیٰ پنجاب میں عذاب الہیٰ کے نام سے جانے جاتے ہیں٬شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ 10مرلے زمین نہیں چھوڑی٬شاہ محمود قریشی کا محترم جج سے متعلق بیان شرمناک ہے٬ چاہتے ہیں کہ احتجاج کرنیوالوں اور پولیس کا آمنا سامنا نہ ہو٬ تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے تاجروں اور شہریوں کو شدید تحفظات ہیں٬تاجروں٬شہریوں سمیت تمام طبقوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے٬احتجاج کے نام پر اداروں کے حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے٬حکومت کبھی بھی تصادم کی صورتحال پیدا نہیں کرے گی٬خدانخواستہ کسی ہنگامہ آرائی کی ذمہ داری اکسانے والوں پر ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی اندوہناک و افسوس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں٬اس میں کوئی شک نہیں کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے تاہم پھر بھی اکا دکا واقعات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت٬مسلح افواج اور پوری پاکستانی قوم اس بات پر متفق اور کمربستہ ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی٬دھرتی کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرکے دم لیں گے٬حکومت بلوچستان نے شہدا کیلئے 50لاکھ روپے کے فنڈز اور ملازمتوں کا اعلان کیا٬پھر بھی ان اقدامات سے جانوں کے ضیاع کا آزالہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشتگردوں کی ماضی میں پرورش کی گئی٬دہشتگرد فساد کو جہاد سمجھتے ہیں٬دہشتگردوں اور ان کے خیالات کا مقابلہ کریں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو جلتا ہوا نہیں روشن پاکستان دیں گے٬وزیراعظم کی رہنمائی میں کئے گئے اقدامات سے ریلوے کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے٬پہلے ریلوے کی سالانہ آمدن18ارب روپے تھی٬رواں سال 36ارب روپے تھی۔ریلوے میں ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے٬ریلوے کی ترقی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے٬پشاور٬لاہور اور کراچی کی ریلوے کی مرکزی لائن سی پیک کا حصہ ہے٬لاہور پشاور ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی ایشیائی ترقیاتی بنک سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے٬یہ صرف چند سڑکوں کا منصوبہ نہیں٬سی پیک کے ذریعے سڑکوں اور ریلوے کاجال بچھایا جائے گا٬جو بھی یہاں سے گزرے گا محصول ادا کرے گا٬جوپاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہے٬اقتصادی راہداری کی تکمیل ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ہوگی٬وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی ٹیک آف کرچکا ہے٬جس کا اعتراف ساری دنیا کر رہی ہے٬ایسے میں اتحاد کی ضرورت ہے نہ کہ دوسرے کہ گریبان پھاڑنے کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 2018کی عوامی عدالت میں سرخرو ہوکر جائیں گے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مانتے ہیں اپوزیشن میں اضطراب ہوتا ہے٬بعض اپوزیشن دوستوں کو اقتدار میں آنے کی جلدی ہوتی ہے لیکن اتنی جلدی تو نہیں ہونی چاہیے کہ آپ جس شانے پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنا شروع کردیں٬اتنی آنیاں جانیاں ٹھیک نہیں کہ جس درخت کا پھل کھارہے ہیں اسی کی جڑیں کاٹ دیں٬ایسا وہی کرسکتا ہے جو بات کے اصولوں سے نابلد اور سیاسی نامولود ہے یا وہ کرسکتا ہے جس کا کسی حادثے کی وجہ سے دماغی توازن خراب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی ایک پوری تاریخ موجود ہے٬دونوں جماعتوں نے تجربات سے گزرتے وقت ایک دوسرے کی 2,2مرتبہ حکومتیں گرانے کے بعد جان لیا کہ یہ درست نہیں اس سے ملک کو فائدہ نہیں ہتی تھی٬ہمیں سیاست کی سمجھ آگئی ہم اب بھی ان کے خلاف ہیں٬ہمیں ان کے طرز حکمرانی پر تحفظات تھے٬انہیں ہماری حکمرانی پسند نہیں لیکن ہم ایک حدود و قیور رکھتے ہیں٬٬معے کراس نہیں کرتے لیکن پاکستان کی بدقسمتی کہ ایک ایسا شخص جسے فاسٹ بائولنگ کے سوا کسی چیز کا تجربہ نہیںتھا٬میدان میں آیا اور سیاسی اختلافات کی دھجیاں اڑا دیں٬جب سے یہ صاحب سیاست میں آئے ہیں٬ان کا کام صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے سے جو شخص پارساہو کبھی اس طرح کا گناہ نہ کیا ہو وہ تو ایسی باتیں کرتے تو دکھ نہیںہوتا٬لیکن جو شخص خود سارے کرتوت کرچکا ہو وہ کھڑے ہوکر دوسروں پر انگلیاں اٹھانا شروع کردے٬اچھا نہیں لگتا اپنے دھبے نظر نہیں آتے میں نے زندگی میں بہت سے ڈھیٹ لوگ دیکھے٬لوگوں کو بے شرمی کرتے بھی دیکھا مگر عمران خان جیسا بے شرم اس سے پہلے پاکستانی سیاست میں نہیں دیکھا٬یہ سب سے زیادہ بے شرم آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی کا شور مچایا لیکن ٹریبونل کا فیصلہ انہیں نظر نہیں آیا٬عمران خان نے خواب میں اپنا مینڈینٹ دیکھا٬مینڈینٹ ہوتا تو چوری ہوتا پھر کفن والے آگئے٬قبریں کھودی گئیں اور اسلام آباد میں تماشا لگا دیا گیا۔انہوں نے چند ہزار لوگوں کو لے کر ملک کے دارالحکومت کا محاصرہ کیا٬حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا٬زیروپوائنٹ سے وعدے کرکے آبپارہ اور پھر ریڈزون پر چڑھائی کردی٬قومی عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا٬عمران خان نے اداروں کے تقدس کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے٬پی ٹی آئی کے دوستوں کو مشورہ ہے کہ اپنے بندر کا میڈیکل چیک اپ کرائیں٬ان کا علاج کرائیں٬بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں٬ان کی باتیں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں٬عمران خان نے پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو الگ کہا٬عمران خان کے اپنے اقدامات سے ملک کو نقصان ہے٬آج عدالت کا فیصلہ آگیا کہ دھرنا نہیں ہوگا تو عمران خان ڈھیٹ بن کر کھڑے ہوگئے کہ علامتی فیصلہ نہیں مانتا٬عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں چیف جسٹس بھی بنادیا جائے٬وزیراعظم بھی بنادیا جائے٬سیکیورٹی اداروں کا بھی ہیڈبنا دیا جائے٬تب عمران خان کی اقتدار کی آگ ٹھنڈی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروںکی حفاظت اسپتالوں٬سکولوں اور ٹرانسپورٹ کو کھلا رکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے٬کسی کو غلط فہمی نہ رہے۔حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شہریوں کا مکمل تحفظ کرے گی٬اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے٬عمران خان پر ٹکے کا اعتماد نہیں٬عمران خان نے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑا کر توہین عدالت کی۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مخصوص ادویات کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں٬تلاشی کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں ان کی اور ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی جامع تلاشی ہوگی٬جب ان کی تلاشی کی گئی تو ایک جیب سے پڑیاں٬دوسری سے بے نامی اولاد اور تیسری سے بے نامی جائیداد نکلے گی٬عمران خان بتائیں کہ ان کا ذریعہ معاش کیا ہے یہ دودھ کے دھلے ہیں کیا٬دنیا کا کون سا گندہ کام ہے جو انہوں نے نہ کیا ہو٬پیپلزپارٹی سے مدد بھی مانگتے ہیں اور ان کے لیڈروں کو گالیاں بھی دیتے ہیں٬عمران خان ہمارے صبر کو مت آزمائیں ورنہ بات آگے تک جائے گی۔

وزیرریلوے نے کہا کہ جب کے پی کے احتساب کمیشن کا ہاتھ ان کے کرپٹ ساتھیوں تک پہنچا تو انہوں نے کمیشن کے سربراہ کو فارغ کردیا٬کمیشن کے سارے ٹی او آرز بھی تبدیل کردیئے گئے٬بلین ٹری سونامی کا بھی پول کھل گیا٬خیبرلیکس کا معاملہ سب کے سامنے ہے٬حنیف عباسی روز کہتے ہیں کہ عمران خان کا بلڈ اور ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں لیکن عمران خان یہ چیلنج بھی نہیں مانتے۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پرویز الہیٰ پنجاب میں عذاب الہیٰ کے نام سے جانے جاتے ہیں٬ان سے بڑا چور اور کون ہے٬ان کے لگائے گئے زخم پنجاب آج تک برداشت کر رہا ہے٬شیخ رشید لال حویلی کے ساتھ 10مرلے زمین نہیں چھوڑی٬ متروکہ وقف املاک نے انہیں بے نقاب کردیا٬شیخ صاحب بے فکر ہوجائیں آپ کو کوئی لال حویلی سے بے دخل نہیں کررہا٬جن 10مرلوں پر قبضہ کیا ہے٬ان کی قیمت سرکار میں جمع کروا وہ لوگوں کو قبضہ گروپ کہنے والے خود 10مرلہ بھی نہیں چھوڑتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پکڑ دھکڑ نہیں چاہتی٬معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی کچھ باتیں سنجیدہ ہیں٬اسلام آباد کے محاصرے کی بات کی جارہی ہے٬عمران خان جلسے شوق سے کریں٬لیکن آئین شہروں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا٬عمران خان کس کے آلہ کار ہیں ٬جب پاکستان کی ترقی کرنے ہے تو عمران خان پٹاری سے سانپ نکال دیتے ہیں٬اقتصادی راہداری اہم مرحلے میں داخل ہوئی تو عمران خان میدان میں آگئے٬کشمیر کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان نے کس کو خوش کیاہم پیپلزپارٹی سے مدد بھی مانگتے ہیں٬روز گالیاں بھی دیتے ہیں٬ہماری سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں تحریک انصاف بات کرنا چاہے تو تیار ہیں٬قانون کے دائرے میں رہ کر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے٬عدالتی احکامات کے باوجود ڈھٹائی سے احتجاج کا نعرہ لگانے کا کیا جواز ہے٬عمران خان گھیرائو کے ذریعے کسی کو گھر نہیں بھیج سکتے٬تحریک انصاف کی قیادت ہوش کے ناخن لے٬سپریم کورٹ میں مقدمے کی آئندہ تاریخ بھی مقرر ہوچکی ہے٬شاہ محمود قریشی کا محترم جج سے متعلق بیان شرمناک ہے٬حکومت طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتی٬کسی کو لاک ڈائون نہیں کرنے دیں گے ہم چاہتے ہیں کہ احتجاج کرنیوالوں اور پولیس کا آمنا سامنا نہ ہو٬عمران خا اور دیگر عدالتی مفرور ہیں٬مفرروروں کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔

وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے تاجروں اور شہریوں کو شدید تحفظات ہیں٬تعلیمی اداروںکی بندش کے حوالے سے والدین کو خدشات ہیں٬تاجروں٬شہریوں سمیت تمام طبقوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔احتجاج کے نام پر اداروں کے حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے٬جمہوریت کی بات کرنے والوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے٬عمران خان کوووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں٬انتظامی امور چلانے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔وزیرریلوے نے کہا کہ حکومت کبھی بھی تصادم کی صورتحال پیدا نہیں کرے گی٬خدانخواستہ کسی ہنگامہ آرائی کی ذمہ داری اکسانے والوں پر ہوگی۔(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات