اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے خود کی گرفتاری دینے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:10

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے خود کی گرفتاری دینے کی پیش کش کر دی

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے خود کی گرفتاری دینے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک اںصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو کہتے ہیں کہ گرفتاری کیے گئے کارکنوں کو رہا کر دیا جائے۔ جبکہ کارکنوں کی جگہ وہ اپنی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :