Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کو غیر آئینی قراردینے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہیں٬فیصلہ سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

فروٹ منڈی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر آغا سراج کا عدالتی فیصلہ پر ردعمل

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) فروٹ منڈی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کو غیر آئینی قراردینے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہاہے کہ ٬ اسلام آباد جیسے پر امن شہر میں ایسے دھرنوں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا جس سے غریب کا روزگار متاثر ہو ٬ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے روزمرہ کا کاروبار کرنے والوں کو شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جمعرات کو ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر آغا سراج نے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنوں اور احتجاج کو روکنے کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں ٬ اسلام آباد جیسے پر امن شہر میں ایسے دھرنوں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا جس سے غریب کا روزگار متاثر ہو ٬ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے روزمرہ کا کاروبار کرنے والوں کو شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث گھر کے چولہے تک ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاجر غیر سیاسی ہوتے ہیں اور ایسی غیر سنجیدہ سیاست تاجروں کا معاشی قتل ہے ٬ ٬ آئین پاکستان بھی پاکستان میں آزادانہ کاروبار کی اجازت دیتا ہے ٬ہائی کورٹ کے فیصلہ سے فروٹ منڈی کروڑوں روپے کے نقصان سے بچ گئی ہے ۔ہائی کورٹ کے فیصلہ سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔٬ بحثیت تاجر کے انہوں نے حکومت سے بھی درخواست کی ہے فروٹ منڈی کی طرف آنے والے تمام ٹرکوں کو باحفاظت منڈی تک پہنچایا جائے تاکہ تاجر اپنا کاروباری جاری رکھ سکیں ۔ سرپرست اعلیٰ حاجی بلوچ نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات