بھارت ایل او سی پر فائرنگ اور سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کر کے پاکستان کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ اس تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا مقبوضہ کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کی نائب صد سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ اور سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کر کے پاکستان کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ اس تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں مقبوضہ کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری 69 برسوں سے یوم سیاہ منا رہے ہیں,کشمیر سے بڑا انسانی بحران دنیا بھر میں دوسرا کوئی نہیںہماری سفارتکاری سے اقوام عالم کے کام پر جوں تک نہیں رینگی ٬کشمیر کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ٬کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔

یہ عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت ہے بھارت اس مسئلہ پر پیسے کے بل بوتے پر دنیا بھر میں لابنگ کر رہا ہے رواں سال بھی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کسی ملک نے کشمیر کا نام نہیں لیاپاکستان کو کشمیریوں کے کئے ڈو مور کرنا ہو گا ٬انہوں نے کہاکہ برہان وانی ایک تاریخ ساز شخصیت بن چکا ہے۔ بھارت ایل او سی پر فائرنگ اور سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کر کے پاکستان کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ اس تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔