Live Updates

مجھے گرفتارکیاگیاتو تماشاہوجائے گا۔عمران خان

میری گرفتاری کی صورت میں حکومت نہیں چل سکے گی،کارکن سڑکوں پرنکل آئینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:58

مجھے گرفتارکیاگیاتو تماشاہوجائے گا۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگرمجھے گرفتارکیاگیاتو تماشاہوجائے گا،حکومت نہیں چل سکے گی،کارکن سڑکوں پرنکل آئینگے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دھرنے میں 2نومبرکو10لاکھ سے زائد لوگ آئینگے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث اسلام آباد بند ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا راستہ کھلا رکھیں گے تاکہ عدالت آنیوالوں کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے گرفتارکیاگیاتو تماشا ہوجائے گا۔پبلک سڑکوں پر نکل آئیگی۔10لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں آرہے ہیں۔اگراتنے لوگ اسلام آبادمیں آگئے تو اسلام آباد بند ہوجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات