Live Updates

ہمارے 200سے زائدکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔پی ٹی آئی کا دعویٰ

گرفتاریوں کیخلاف کارکنوں نےحکومت کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:58

ہمارے 200سے زائدکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔پی ٹی آئی کا دعویٰ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف نے دعویٰ کیاہے کہ ہمارے 200سے زائدکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیاہے،اسلام آبادکے سیکٹرای الیون میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پی ٹی آئی کا تاج مارکی میں یوتھ کنونشن جاری تھااورپولیس نے نعرے بازی کرنے پرپی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرناچاہا تو کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔اس موقعہ پرپولیس نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اور اسد عمرکی موجودگی میں درجنوں کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیاہے کہ ہمارے 200سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیاگیاہے۔پولیس کی طرف سے گرفتاریوں پر کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات