تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے کے بعد اسلام‌ آباد کے سیکٹر ای الیون میں صورتحال دوبارہ کشیدہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:58

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے کے بعد اسلام‌ آباد کے سیکٹر ای الیون میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں صورتحال ایک مرتبہ سے پھر سے کشیدہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی خبر سن کے تحریک انصاف کے مزید کارکن جب ای الیون پہنچے تو پولیس نے ان کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ مزید کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے مزید کارکن مشتعل ہو کر ای الیون پہنچ گئے ہیں اور ان کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔