Live Updates

پی ٹی آئی کے 120کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی کے 120کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ای 11 سیکٹر میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیے گئے یوتھ کنونشن پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس نے کنونشن کے شرکاء پر لاٹھی چارج کرنے کے بعد 120 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ جبکہ تحریک اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کارکنوں کی بازیابی کیلئے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :