سانحہ کوئٹہ پولیس شہداء کیلئے اجتماعی دعاء (کل) بادشاہی مسجد لاہورمیں ہوگی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں سانحہ کوئٹہ میں پویس ٹریننگ سنٹر میں شہداؒ کیلئے اجتماعی دعاء اور احتجاجی ریفرنس کل بروز ( جمعہ ) کو 2بجے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سیدعبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام مشائخ عظام تمام دینی مذہبی سیاسی ٬قومی وملی راہنماؤں سمیت ووکلا٬ دانشور٬ملک کے معروف صحافی شرکت وخطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :