عالمی رابطہ ادب اسلامی کا بین الاقوامی دوروزہ علامہ محمد اقبال سیمینار29 اکتوبرکو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدرمولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی٬ نائب صدر ڈاکٹر خالق داد ملک٬ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف٬ ڈاکٹر حافظ محمد زاہد٬پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد طاہر ٬ ڈاکٹر محسنہ منیر٬ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر٬ ڈاکٹر حافظ سمیع اللہ فراز٬ ڈاکٹر خالدہ جمیل٬ محترمہ طاہرہ یوسف ٬ ترجمان حافظ مجیب الرحمن ٬ خرم حنیف اور محمد اقبال نے شرکتکی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام 30-29 اکتوبر 2016 کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی دور وزہ بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کی تیاریوں اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :