صحافی حسیب خواجہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر کینیڈین فلمساز کی ڈاکو مینٹری کی نمائش

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) کوہستان ویڈیو کیس پر صحافی حسیب خواجہ کی تحقیقاتی رپو رٹ پر کینیڈین فلمساز کی ڈاکو مینٹری کی نمائش نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح یورپی یونین کے سفیر Jean-Francois Cautain نے کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے کینیڈا کی فلم میکر Brishkay اور Elizabethنے سکائپ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ فلم کے ذریعے سے اس بے رحمانہ قتل کے حوالے سے صحافی حسیب خواجہ ٬سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری اور متاثر ہونے والا افضل کوہستانی کو عوام اور میڈیا سے مزید مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ان خواتین کے لئے ملکر آواز اٹھانا چاہئے۔ صحافی حسیب خواجہ کا کہنا تھا کہ بے گناہ قتل ہونے والی لڑکیوں کو ضرور انصاف دلا کر رہیں گے۔ حسیب خواجہ نے بتایا کہ ہم اس فلم کا ورلڈ پریمیئر اس سال کے آخر میں کسی عالمی انسانی حقوق کے فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کریں گے۔ تقریب میں یورپی یوینن کے سفیر کے علاوہ ٬ اقوام متحدہ٬ میڈیا ٬ وکلاء٬ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ملکی و غیر ملکی مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔