Live Updates

عدالت کا حکم ہے کہ لاک ڈاؤن غیرقانونی ہے۔طلال چوہدری

اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذہوچکا ہے،پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرکنونشن کی اجازت نہیں لی۔(ن)لیگی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:38

عدالت کا حکم ہے کہ لاک ڈاؤن غیرقانونی ہے۔طلال چوہدری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماء طلال چوہدری نے کہاہے کہ عدالت کا حکم ہے کہ لاک ڈاؤن غیرقانونی ہے،اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذہوچکا ہے،پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرکنونشن کی اجازت نہیں لی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمرکا ڈی سی او سے رابطہ بھی ہوالیکن انہوں نے جان بوجھ کرکنونشن کی اجازت نہیں لی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے سیاسی تقریب کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت مسلسل طاقت دکھا کرقانون ہاتھ میں لے رہی ہے۔تحریک انصاف احتجاج کرے یلغارنہ کرے،یلغارکو ہرصورت روکیں گے۔اسلام آبادمیں دوماہ کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیاہے۔اسلام آبادمیں اہم دفاترزہیں اسلام آبادکو بندکرنے سے دنیامیں اچھا پیغام نہیں جائیگا۔انہوں نے پہلے بھی دھرنے کیے لیکن اس بار ان کا دھرنے کا نہیں بلکہ یلغارکرنے کی منصوبہ بندی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات