وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت ملک بھر کے معاشی طور پر پسماندہ 44 اضلاع میں اب تک 5 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں٬ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی 62 فیصد تعداد خواتین کی ہے٬ وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم کی رہبر کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب کی چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کو بریفنگ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت ملک بھر کے معاشی طور پر پسماندہ 44 اضلاع میں اب تک 5 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں٬ اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی 62 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ یہ بات جمعرات کو وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم کی رہبر کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اس کامیابی پر اطمینان ظاہر کی جس کے تحت پاکستان غربت مکائو فنڈ کے تحت معاشی طور پر پسماندہ 44 اضلاع کی 287 یونین کونسلوں کے لوگوں کو قرضے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس سکیم کے تحت 99 فیصد شرح وصولی کو سراہا جس سے یہ وصول شدہ رقم مزید مستحق افراد میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ اس پروگرام کی اہم کامیابی بی آئی ایس پی کے 50 ہزار مستحقین کا وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم سے مستفید ہونا ہے جو کہ حکومت سے نقد رقم حاصل کرنے کی بجائے کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :