وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رواں ہفتہ کے دوران اعلیٰ سطح کے واقعات کے کامیاب انعقاد پر اپنی ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتہ کے دوران اعلی سطح کے واقعات کے کامیاب انعقاد پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں پاکستان کے اقتصادی استحکام کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔حال ہی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے اور ایشیا ڈویلپمنٹ بنک کے صدر کے دورے اور کاریک کانفرنس ٬ ان کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اقتصادی امور ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے واقعات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لیگارڈے ٬اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکاو کے دورے ٬15ویں کاریک وزارتی کانفرنس کا انعقاد اور حال ہی میں ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کا اجراء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے ان واقعات کی کامیابی میں دونوں ڈویژنوں کے حکام کی انتھک محنت ٬ولولے ٬ تعاون اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔اسحاق دار نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ای ڈی بی کے صدر دونوں نے موجودہ حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں اقتصادی پیشرفت کا اعتراف کیا۔اسکے علاوہ اسلام آباد میں 15ویں دو روزہ کاریک کانفرنس میں وسطی ایشیاء کے رکن ملکوں کے 160سے زائد وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :