ضلع سکھر٬ گھوٹکی ٬ خیرپور میں چار روزہ انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:23

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ضلع سکھر٬ گھوٹکی ٬ خیرپور میں چار روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے چوتھے روز بھی پانچ سال کی عمر تک بچوں کو پولیو قطرے پلائے گے٬ سکھر کے ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کے مطابق دوران پولیو مہم 02لاکھ 94ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اس مقصد کیلئے 882پولیو ٹیمز کام کر رہی ہیں٬ خیرپور ضلع میں پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ ضلع گھوتکی کے 3 لاکھ 65ہزار 801بچوں کوقطرے پلانے کیلئے تشکیل دی جانیوالی 859 پولیو ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :