پاک آرمی میں سندھ کے نوجوانوں کو بطور کمیشنڈ آفیسربھرتی کرنے کا عمل 13 نومبر 2016 تک جاری رہیگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:23

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاک آرمی میں سندھ کے نوجوانوں کو بطور کمیشنڈ آفیسر کی بھرتی کا عمل 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے کیپٹن ڈاکٹر آصف خان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایسے نوجوان جو ایف اے٬ ایف ایس سی 60 فیصد مارکس کی تعلیم کے حامل ہوں اور ان کی عمر 01 مئی 2017 تک 17 سال تا22 سال تک ہو وہ139 پی ایم اے لانگ کورس میں بھرتی ہوسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کیلئے پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk کے علاوہ ٹیلیفون نمبر071.5805599اور موبائل نمبر 0333.7072357 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :