Live Updates

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پردھاوابول دیا

دفعہ 144کے تحت اسلام آبادمیں احتجاجی جلسے جلوسوں پرپابندی،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پرلاٹھی چارج کیا اورگرفتاریاں کیں،اسلام آباد کی صورتحال کشیدہ، پولیس نے عورتوں پرلاٹھیاں برسائیں،ایسا آمریت میں بھی نہیں ہوتا۔ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:09

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پردھاوابول دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوابول دیا،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پرلاٹھی چارج کیا اورگرفتاریاں کیں،کشیدہ حالات کے پیش نظرایف سی کو طلب کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں دفعہ 144کی خلاف ورزی اور کنونشن کی اجازت نہ لینے پر پولیس نے تاج مارکی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے یوتھ کنونشن پر دھاوابول دیا۔

(جاری ہے)

اور متعدد افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔شاہ محمودقریشی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس عورتوں پرلاٹھیاں برسارہی ہے۔ایسا آمریت میں بھی نہیں ہوتا۔میڈیا دیکھے کہ یہ ہے نوازشریف کی جمہوریت جس میں عورتوں پر لاٹھیاں برسائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی سینئرپولیس آفیسرمجھ سے بات کرے۔ہم ہال کے اندرکررہے ہیں یہ کیا طریقہ کار ہے۔اے سی صاحب مجھ سے آکربات کریں۔ شاہ محمودقریشی،اسدعمراور پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کی موجودگی میں بھی پولیس کارکنوں کی گرفتاریاں کرتی رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات