خواتین کے خلاف متعصبانہ رویوں میں تبدیلی نہایت ضروری ہے ٬مقررین کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:11

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کے خلاف منفی متعصبانہ رویوںمیں تبدیلی نہایت ضروری ہی-محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام جینڈر آگاہی مہم کے تحت گورنمنٹ بوائز کالج فرید ٹا$ن ساہیوال میں پروفیسر منیزہ ہاشمی ٬ میڈیا کنسلٹنٹ رما شاہد پرنسپل اخلاق حسین ٬ اسسٹنٹ کمشنر صبا اختر علی اور دیگر نے جینڈر آگاہی اور لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار میں شریک طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے خواتین کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے وویمن پیکیج کے تحت عملی اقدامات کئے ہیں-ان کے لئے ہر ضلع میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں-ملازمت پیشہ خواتین کے لئے اب تک16ہوسٹلز قائم کئے جا چکے ہیں- سرکاری ملازمتوں میں عمر میں اضافی رعایت کے ساتھ 15فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہی-سلیکشن بورڈاور کمیٹیوں میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی لازمی ہی-ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت خواتین کے تحفظ کے لئے تمام محکموں میں جینڈر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں- خواتین کی ہراسمنٹ کے متعلق شکایت کے ازالے کے لئے خاتون صوبائی محتسب کا تقرر کیا گیا ہے -خواتین کی ٹال فری ہیلپ لائن1043کام کررہی ہی-مقررین نے کہاکہ محکمہ ترقی خواتین کی جینڈر آگاہی مہم تمام اضلاع میں جاری ہے جس کے تحت جینڈر سپیشلسٹ مختلف فورمز پر خواتین کو حکومت پنجاب کے ان کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جارہاہی- انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوںکو بھی خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہی- انہوں نے کہاکہ خواتین سیاست ٬ صحت٬تعلیم ٬ قانون٬ دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کرداراداکررہی ہیں-منفی سماجی رویوں کے باعث خواتین کو مسائل کا سامنا ہے ہمیںان رویوں میں تبدیلی لاکر خواتین کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا-مقررین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ ٬ ان کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اقدامات کئے ہیں - ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی اس کے متعلق آگاہی حاصل ہو٬ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے اگاہ کرنے کے لئے محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی آگاہی مہم صوبہ بھر میں جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔