ٹریثرری آفس لاہور کے اکا$نٹس بند کرنے کی رپورٹ گمراہ کن ہے٬ترجمان اے جی پنجاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:11

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ترجمان اکاونٹینٹ جنرل پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ اے جی پنجاب نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا جس کے تحت ٹریثرری آفس لاہور کے اکا$نٹس بند کر دئیے ہوں یا اے جی آفس میں چیک کے اجراء پری آڈٹ کا معاملہ کسی التوا کا شکار ہوا ہو جس سے ترقیاتی کام متاثر ہوں - ایسی بے بنیاد رپورٹ گمراہ کن اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں - حقیقت یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے ایک حکم نامہ کے تحت صوبائی محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اپنے علیحدہ اکا$نٹس دفاترقائم کرنے سے متعلق اپنے آرڈر کو واپس لے لیکن اس پر تا حال عملدرآمد نہیں ہو ا -اے جی پنجاب نے اپنے ماتحت افسران و عملے کو مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ حکومت پنجاب اور شہر لاہور کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز بلا تعطل جاری کئے جاتے رہیں ٬ مزید برآں یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :