ایف ایف سی کی جانب سے 9ماہ کے مالیاتی نتائج میں 7.51ارب روپے منافع کا اعلان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 9ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کمپنی نے اس عرصے میں 7.51ارب روپے منافع کا اعلان کیا ہے ۔اسی عرصہ میں فی شیئر آمدن 5.90روپے رہی۔اسی مدت میں قدرتی گیس کوٹہ میں بہتری اور پروڈکشن کارکردگی کے باعث 1876ہزار ٹن ریکارڈ پروڈکشن سامنے آئی۔

کمپنی میں کسی بھی انجری کے بغیر 13.7ملین گھنٹے کام ہوا۔غیر مستحکم مارکیٹ میں نامساعد حالات کے باعث سیلز اور ڈیویڈینڈ انکم میں کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم شیئر کوارٹر میں مارکیٹ پوزیشن بہتری کی جانب آئی۔ پہلے چھے ماہ کے دوران یوریا کی فروخت میں12%تک کمی آئی ۔کمپنی کی جانب سے محنت کے نتیجے میں 1597ہزار ٹن یوریا کی فروخت ہوئی۔

(جاری ہے)

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی سالانہ رپورٹ 2015کو انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے مشترکہ بورڈ کی جانب سے کیمیکل سیکٹر کی بہترین اور پائیداری میں سب سے بہتر رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ایف ایف سی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے سال 2014-15 میںمسلسل چھٹی بار ٹاپ پچیس کمپنیوں میں نمبر ۱ کمپنی ہونے کے اعزاز حاصل سے نوازا گیا۔ فرٹیلائزر پر سبسڈی اور کموڈیٹی قیمتوں میں کمی کے باعث کسانوں کو بھی فائدہ پہنچا جو کہ مارکیٹ پوزیشن میں بہتری لائے گا۔اسکے علاوہ انٹرنیشنل یوریا کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور فارم اکانومی کی دگرگوں حالت کے باعث کمپنی میں قیمتوں کے تعین میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :