بھارت کی جانب سے پاکستان سفارت کار نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے پر قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان سفارت کار نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرا داد جمع کرادی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت کار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال فوری بند کرے۔سفارت کار کسی بھی ملک امن کے سفیر اور دوستی کا پیغام ہوتے ہیں ان کی توہین کرنا پوری ملک کی توہین کے برابر ہے ۔پنجاب اسمبلی کا ایوان مودی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے بھارت میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کو فوری واپس بلا یا جائے اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھات روانہ کیا جائے۔