وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاست چھوڑنے کی دھمکی دینا ان کا تکیہ کلام ہے ٬حلیم عادل شیخ

پرتشدد کارروائیوں سے شریف برادران کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی٬رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے رہنمائوں کے گھروں کے باہر پولیس بٹھانے اور اسلام آباد میں دفعہ144لگاکر جلسے جلوسوں پر پابندیاں لگانا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حکومت ہمارے کارکنوں سے خوفزدہ ہے ٬جب کہ ہم نے صاف بتادیاہے کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا٬ ہمارے گزشتہ احتجاجوں کو بھی حکومت نے کنٹینرلگاکر روکا مگر وہ ناکام ہوئی ٬پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو تربیت دیکر اسلام آباد بھیجا جارہاہے ٬رہنمائوں کو پکڑنے کی فہرست بھی تیارکرلی گئی اور کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کی پریکٹس بھی کی جارہی ہیں٬ ان خیالات کااظہاراانہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا٬حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہمارے احتجاج کو ناکام کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مفاہمت طے پاگئی ہے ٬یہ لوگ بندکمروں میںبیٹھ کر عوام کے خلاف ساشوں میں مصروف ہیںکیونکہ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوجائے اور ان کی جگہ کوئی اور آکر لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن ثابت ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سیاست چھوڑنے کی دھمکیاں نہ دیں ان کی سیاست ویسے ہی ختم ہونے والی ہے٬ہمیں یقین ہے کہ پرتشدد کارروائیوں سے شریف برادران کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی ٬انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران کارکنوں کے مشورے کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کرتے ہیں وہ خالصتاًعوام کی فلاح وبہبود کے لیے محنت کررہے ہیں جبکہ شریف برادارن کی پیسہ جمع کرنے کی سوچ نے ملکی سیاست میں لٹیروں اور ڈاکوئوں کو جگہ دی ہے ٬انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو دھرنا شروع بھی نہیں ہوا ہے اورحکومت اس وقت اپنے مکمل ہوش وہواس کھو چکی ہے ۔