شیخ رشید احمدایڈمنسٹریٹر کی عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنا ناجائز قبضہ ختم کر دیں‘صدیق الفاروق
شیخ رشید احمد اگر زیر قبضہ پراپرٹی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو15کروڑ روپے متروکہ وقف املاک بورڈ کے بینک اکائونٹ میں جمع کروائیں یہ پراپرٹی قانون کے مطابق انکے نام منتقل کی جاسکے‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:06
(جاری ہے)
یہ باتیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک راولپنڈی نے رواں ماہ کی 17تاریخ کو دیا۔ لال حویلی متروکہ وقف املاک بورڈکی پراپرٹی نہیں ہے اس لیے ایڈمنسٹریٹر کی عدالت کا لال حویلی کے بارے فیصلہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ شیخ رشید اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ناجائز قبضہ ختم کریں اور یہ جائیداد متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کر دیں ۔اس مقدمہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جائیدا د نمبر D-158,D329واقع بوہڑ بازار راولپنڈی کے کرایہ دار کومیں نوٹس بھیجا گیا کہ انہوںنے بلا اجازت پراپرٹی شیخ رشید نامی شخص کے حوالے کر دی اسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نے مورخہ 19نومبر 2014کی تعمیل میں ناجائز قابض شیخ رشید احمد کو مورخہ 21-11-2014کو بے دخلی کے لے نوٹس جاری کیا اس کے خلاف شیخ رشید نے ایڈمنسٹریٹر رالپنڈی کی عدالت میں یکم دسمبر 2016کو اپیل دائر کی ۔انہوںنے بتایا کہ اس ایک سال کے عرصہ میں اس کیس کی سماعت 17مرتبہ ہوئی جس میں شیخ رشید نے 9 مرتبہ عدالت سے التواء حاصل کیا ۔شیخ رشید بذات خود 7اگست 2015اور 25جولائی 2016کو عدالت میں حاضر ہوئے باقی تاریخوں میں انکا بھتیجا شیخ راشد اور پرسنل سیکرٹری پیش ہوتے رہے لیکن وہ اپنے ناجائز قبضہ کو درست ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور مقدمہ ہذا کو جان بوجھ کر زیر التوا رکھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.