بیسک لائف سیونگ سکلزکے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:06

پشاور۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن میں بیسک لائف سیونگ سکلزکے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق نئے ہائوس آفیسرز کے لئے منعقدہ اس کورس میں کسی بھی ناگہانی صورت میں مریض کی جان بچانے کے لئے تربیت دی گئی اس تربیت میں چالیس ڈاکٹروں نے حصہ لیا جن کو باقاعدہ عملی تربیت دی گئی کہ وہ کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن سے کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے اس موقع پر مختلف قسم کی لائف سیونگ مشینیں اور اشیاء جیسے آکسیجن بیگ کا استعمال اور رکے ہوئے سانس کو بحال کرنے کے گرسکھائے گئے اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر مختیار زمان نے کہا کہ اس طرح کی تربیت اس لئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہر ڈاکٹر کو یہ معلوم ہوناچاہئے کہ کسی بھی بیمار یا زخمی کی جان بچانے کے لئے فوری طور پر کیا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے ڈاکٹر وں کو خصوصی طور پر یہ تربیت اس لئے دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کومزید بڑھاسکیں اور اس طرح لوگوں کی جان بچانے اور فوری علاج مہیاکرنے کے قابل ہوسکیں انچارج ایمرجنسی اینڈ ایکسٹیڈنٹ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر وہاب نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تربیت کا اہتمام کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈاکٹراس سے فائد ہ اٹھائیں اور آگے چل کر مریضوں کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں تربیت کے اختتام پر تربیت میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے ۔