ہمارا مقصدعالمی امن کو مستحکم کرناہے۔جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کا قومی انسداددہشتگردی تربیتی مرکزپبی کادورہ،پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کامعائنہ،فوجی افسران اورجوانوں کی تعریف کی،مشترکہ فوجی مشقوں سے پاک چین تعلقات مزیدمضبوط ہونگے،انسانیت کے فائدے کیلئے اپنے تجربات دنیاکے ساتھ شیئرکررہے ہیں۔آرمی چیف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:52

ہمارا مقصدعالمی امن کو مستحکم کرناہے۔جنرل راحیل شریف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ ہمارا مقصدعالمی امن کو مستحکم کرناہے،ہم اپنی صلاحیتوں کا دنیا کے ساتھ تبادلہ کررہے ہیں،انسانیت کے فائدے کیلئے اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکررہے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج قومی انسداددہشتگردی تربیتی مرکزپبی کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

جہاں پرآرمی چیف نے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ اسپیشل فورسزمشقیں یووئی 6کا معائنہ کیا۔آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی افسران اور جوانوں کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔جنرل راحیل شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ فوجی مشقوں سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔مشقوں کے ذریعے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی صلاحیتوں کا دنیا کے ساتھ تبادلہ کررہے ہیں۔انسانیت کے فائدے کیلئے اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکررہے ہیں۔دنیا کے ساتھ تجربات شیئرکرنا ہم اپنی عالمی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔