لاڑکانہ٬ محکمہ ہائی ویز میں ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع ہونے سے قبل ٹھیکہ داروں نے رقم ہڑپ کرلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) محکمہ ہائی ویز میں ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع ہونے سے قبل ٹھیکہ داروں نے رقم ہڑپ کرلی٬ ٹھیکہ دار کے شکایت پر اینٹی کرپشن کی کاروائی٬ رکارڈ تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لاڑکانہ قاضی شرف الدین نے ففتھ جڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہائی وے دفتر پر چھاپہ مارکر وہاں موجود عملے سے تفصیلات معلوم کیں جبکہ چھاپے کے اطلاع پر آفیس کا عملے اپنے دفاتر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لاڑکانہ قاضی شرف الدین نے بتایا کہ رواں سال 20 مئی 2016 پر مختلف اسکیمز ٹینڈرز کی این آئی ٹی میں کئی ٹھیکہ داروں کو رشوت کے عیوض ٹھیکے دیئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ اسکیموں میں کوئی ایک بھی ٹھیکہ میرٹ پر نہیں دیا گیا ہے جس کے باعث کئی ٹھیکہ داروں نے اسکیموں پر کام شروع کرنے سے قبل رقم ہتھالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی شکایت ایک ٹھیکہ دار کی جانب سے اینٹی کرپشن میں کی گئی جس پر کاروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ این آئی ٹی کے تمام تر رکارڈ تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اس معاملے میں سابق انجنیئر بھی ملوث جس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔