مسلم حکمران مل کر کشمیری بھائیوں کے لیے آوازاٹھائیں٬ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

عالمی برادری ٬ عالمی انسانی حقوق تنظیموں ٬او آئی سی کی خاموشیاں قابل افسوس ہیں ٬ چیئرمیناسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء)اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میںقیا م امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ٬ بھارت عقل و شعور کی پالیسی سے خالی ہے امن کی زبان نہیں سمجھتا٬بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ گراکر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تذلیل اور عالمی قوانین کی سرعام دھجیاں اڑا رہا ہے٬کشمیریوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنے کا پورا حق حاصل ہے٬بھارت طاقت سے کشمیریوںکے حق کو نہیں دبا سکتا٬کشمیریوں کی قربانیا ںرائیگاں نہیں جائیں گی اور انہوںنے کہا کہ چینی وزیر اعظم اور ترک وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرنا خوش آئند ہے٬عالم اسلام کے حکمران اس مسئلے پر متحد ہو جائیں٬وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میںمسئلہ کشمیر پرآواز بلند کی وہ عالمی طاقتوں کو اس مسئلہ کے حل کے لئے مجبور کریں٬مقبوضہ وادی میںسات دہائیوں سے کشمیریوں کا ناحق خون بہہ رہا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری ٬ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں٬ نام نہاد این۔

(جاری ہے)

جی۔ اوز٬ اور او۔ آئی۔ سی کی خاموشیاں قابل افسوس ہیں ٬ بھارت نے خطے میں فساد اور ظلم وستم کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ ماضی میں اس کی مثال نہیںملتی ٬عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرائے۔