ْسلائٹر ہاؤس راولپنڈی کرپشن کا گڑھ بن گیا بیمارجانوں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی ہونے لگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سلائٹر ہاؤس راولپنڈی کرپشن کا گڑھ بن گیا بیمارجانوں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی ہونے لگا جبکہ صحت مند اور تازہ جانور ذبحہ کروانے والوں سے فی کس ہزار روپے پرچی وصول کی جانے لگی جبکہ سرکاری ریٹ جو 260 روپے ہڈی والا اور380 روپے بغیر ہڈی کے گوشت مقرر کررکھا ہے اس میں تازہ اور صحت مند گوشت دینا قصابوں کے لیے درد سر بن کر رہ گیا ہے شہریوں کی بڑی تعداد میں تازہ گوشت کے حصول کے لیے اپنے سامنے ذبحہ ہونے والے جانوروں کا گوشت خریدنے کا رحجان فروغ پا رہا ہے عوامی مطالبات پر جانور دکان پر ہی عوام کے سامنے ذبحہ کرنے والے چھوٹے دوکانداروں کو پولیس اہلکار ناجائز تنگ کرکے بھتہ طلب کرنے لگے قصابوںمحمد عظیم عرف کالا ودیگر نے سرکاری ریٹ پر عوام کو صحت مند گوشت فراہم کرنے پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ پر شہریوں کو تازہ اور صحت مند جانور کا گوشت مہیا نہیں کر سکتے ریٹ میں اضافہ کیا جائے دوسری طرف حکومت کی طرف سے کھالوں کے ریٹس میں کمی کر کے ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے برسوں پہلے منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ کیاگیا ہے جو آج تک چل رہا ہے حکومت اس اقدام پر نظر ثانی کرے اور پورے ہفتے عوام کو گوشت کی بلا تعطل فراہمی کے احکامات جاری کرے تاکہ اس صنعت سے وابستہ لوگ اپنے بال بچوں کا عزت کے ساتھ پیٹ پال سکیں ۔

متعلقہ عنوان :