سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر لاڑکانہ میں تین شراب خانوں کو سیل کردیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر لاڑکانہ میں تین شراب خانوں کو سیل کردیا گیا٬ سیل ہونے کے باوجود ایک شراب خانے پر ڈیڑھ سے زائد وقت تک شراب دوکان میں شفٹ کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکیشن کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے اسٹیشن روڈ سمیت دیگر مقامات پر قائم تین شراب خانوں پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افسران نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر شہر کے اسٹیشن روڈ اور تھانہ دڑی روڈ پر قائم تین شراب خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دڑی تھانہ کے قریب واقع سیل ہونے والے شراب خانہ سیل ہونے کے دو گھنٹوں کے بعد شراب کا بھرا ہوا ٹرک پہنچا جسے شراب خانے کے مالک نے دوکان پر محکمہ ایکسائیز کی جانب سے لگائی گئی سیل کھولتے ہوئے ٹرک میں موجود سارا کا سارا شراب دوکان میں شفٹ کیا جس میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا عرصہ لگا تاہم ایکسائیز سمیت محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں نہیں روکا گیا۔

متعلقہ عنوان :