اسلام آ بادپولیس کے ہومیسائیڈ یونٹ کی کارروائی٬ تھانہ بارہ کہو کے قتل کے مقدمہ میں ملو ث بیو ی کا قاتل شوہر گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) اسلام آ بادپولیس کے ہومیسائیڈ یونٹ کی کاروائی٬ تھانہ بارہ کہو کے قتل کے مقدمہ میں ملو ث بیو ی کا قاتل شوہر گرفتار٬ ملزم اپنی بیوی کوگھریلو تنازعہ پر قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ٬ مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہدایا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے انسپکٹر طاہر اقبال کی زیر نگر انی انسپکٹر احمد کمال صاحب ASI ناصر منظور٬ASI نوید احمد اور ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں ملو ث ملزم رفاقت حسین ولد امانت خان سکنہ بوہڑی اٹھال بہارہ کہو اسلام آباد کو گاؤں بنتھی اٹھال سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مورخہ 17/10/16 شب درمیانی اپنی بیوی کوگھریلو تنازعہ پر قتل کرکے فرار ہو گیا تھا۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے ہومیسائیڈ یونٹ پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :