2نومبر کو کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو اقتد ار سے الگ کریں گے٬ محمود خان

قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم کو واپس لے کر عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں پر خر چ کریں گے٬ وزیر کھیل خیبرپختونخوا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل٬ ثقافت٬ آثار قدیمہ و امور نوجوانا ن محمود خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی پروگرام کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے نوجوانان اور کارکن پوری تیاری کے ساتھ بھر پور انداز میں شرکت کریں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کواقتدار سے الگ کریں گے اور قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم کو واپس لے کر عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں پر خر چ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں تحصیل مٹہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت تحصیل مٹہ کے نائب ناظم محمد حکیم خان نے کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر محمود خان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو ملک کی دیگر حصوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پارٹی قائد عمران خان کے حکم پی ٹی کے نوجوان اور کارکن کثیر تعدا د میں شرکت کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ قومی خزانہ اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کیا۔وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :