فاٹامیں امن لوٹ آیاہے ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے٬اقبال ظفرجھگڑا

ْدہشت گردی عالمی مسئلہ ٬ فاٹاکے عوا م نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں کوشش ہے قبائلی عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے قبائلی علاقہ جات کی تعمیرنو سمیت جامع منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے گورنرہاوس پشاورمیں تقریب سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹامیں امن لوٹ آیاہے جبکہ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور باعزت واپسی کاعمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائیگا۔وہ جمعرات کے روز گورنرہاوس پشاورمیں یواین ایچ سی آر اور فاٹاڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے اظہارخیال کررہے تھے۔

اس موقع پرپاکستان میں یواین ایچ سی آر کا نمائندہ اندریکاراتوتے٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدامحمد وزیر٬ جی او سی 46 انجینئرنگ ڈویژن میجرجنرل انوارالحق٬ ڈی جی ایف ڈی ایم اے اورفاٹاسیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔مفاہمت کے تحت یواین ایچ سی آر فاٹا کی تین ایجنسیوں جنوبی وزیرستان٬ کرم اور اورکزئی ایجنسی کے غریب اور مستحق عوام کیلئے 1.45 ملین ڈالر امداد دے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے فاٹاکے غریب عوا م کی مدد کرنے پر یواین ایچ سی آر کے اس اقدام کوسراہا اور شکریہ ادا کیاجس کے تحت تقریباًجنوبی وزیرستان٬ کرم اور اورکزئی ایجنسی کے 4800 متاثرہ خاندانومیں 2500 ٹینٹ٬ 10,000 شیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ۔ فاٹاکے عوا م نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری فاٹا کے عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی وبحالی سمیت انفراسٹرکچرکی بحالی ٬تعمیرنوجامع منصوبوں پرعملدرآمد جاری ہے اور اس ضمن میں وسائل کی کمی کو اڑے نہیںآنے دیاجائے گا۔گورنر نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی تعمیرنو سمیت جامع منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے تاکہ قبائلی عوام کا احساس محرومی ختم کیاجائے اور ا نہیں قومی دھارے میں لایاجائے تاکہ وہ بھی قومی ترقی میں اپنا بہترکردار ادا کرسکیں اور اس ضمن میں فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق اصلاحات لائے جارہے ہیں۔