Live Updates

عمران خان عدالتی فیصلے کا تمسخراڑاکرمجرم بن گئے۔خواجہ سعدرفیق

عمران خان جیسا بے شرم پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا،پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لیڈرکا طبی معائنہ کروائیں سی پیک آنے والی نسلوں کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول دیگا،ہم سب کو ملکردہشتگردوں کا مقابلہ کرناہے۔وفاقی وزیرریلوے کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:35

عمران خان عدالتی فیصلے کا تمسخراڑاکرمجرم بن گئے۔خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بعض لوگوں کو اقتدارمیں آنے کی بڑی جلدی ہے،عمران خان عدالت کے فیصلے کا تمسخراڑاکرمجرم بن گئے ہیں،عدالت کے فیصلے کا احترام کیاجانا چاہیے،عمران خان جیسا بے شرم پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا،سی پیک آنے والی نسلوں کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول دیگا،ہم سب کو ملکردہشتگردوں کا مقابلہ کرناہے۔

انہوں نےآج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لیڈرکا طبی معائنہ کروائیں،انکی باتیں پاکستان کے استحکام،جمہوریت اور اداروں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔موصوف نے جس طرح آج آسمان پر اٹھایا ہواہے اسی طرح 2014ء میں واویلا کیا کہ دھاندلی ہوگئی۔126دن کادھرنا بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک آنے والی نسلوں کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول دیگا۔

ریلوے کی ترقی اقتصادی راہداری کا اہم جزو ہے۔توانائی بحران پر سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکردہشتگردوں کا مقابلہ کرناہے۔آخری دہشتگردکے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔بدقسمتی سے دہشتگردوں کی برسوں پرورش کی گئی۔دہشتگردفسادکو جہادسمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیاجانا چاہیے۔

عمران خان عدالت کے فیصلے کا تمسخراڑاکرمجرم بن گئے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے۔حکومت عدالت کے فیصلے پرعملدرآمدکرتے ہوئے عوام کوتحفظ فراہم کرے گی۔سعد رفیق نے کہا کہ آپکی جامہ تلاشی لی گئی توکہیں سے آف شورکمپنیاں،پڑیاں،اور کہیں سے اوزار نکلیں گے۔آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں سب کو پتا ہے300کنال کے گھر میں رہنے والا کتنا ٹیکس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ احتساب کی بات کرتے ہیں۔آپ نے کمیشن بنایا اور جنرل صاحب کو سربراہ بنایا جب ان کے ہاتھ چوروں تک پہنچے تو آپ نے انکو بھی فارغ کردیا اور کمیشن بھی تبدیل کردیا۔نوازشریف کی قیادت میں پاکستانی اداروں میں بہتری آئی ہے۔عالمی ادارے اس کا اعتراف کرچکے ہیں۔2018میں جب انتخابی میدان سجے گا توآئندہ انتخابات میں ہم سرخروہوکرجائینگے۔

بعض لوگوں کو اقتدارمیں آنے کی بڑی جلدی ہے۔اتنی آنی جانی نہیں ہونی چاہیے کہ جس شاخ پر بیٹھیں اس کو کاٹنا شروع کردیں۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے بڑے حریف تھے،حکومتیں گرانے سے معلوم ہوگیا کہ اس طرح پاکستان نہیں چلے گا۔اب بھی ہمیں ایک دوسرے کے طرزحکمرانی سے اختلافات ہیں۔خان صاحب کس کے ایجنڈے پرچل رہے ہو۔عمران خان پرانکے بیانات کے باعث اعتبارنہیں کرسکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات