مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کی خبر پر آئی جی سندھ کا نوٹس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) شاہ لطیف ٹا$ن میں مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری اور ٹھوس پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق میڈیا پر جاری وقوعہ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کئے جانے والے میاں بیوی عصمت اور عرفانہ بنارس اورنگی ٹاون کے رہائشی بتائے گئے ہیں اور ایک سال قبل ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی تقریباٍّ دو روز قبل انہیں مبینہ طور پر جرگے میں بلایا گیا تھا اور جرگے کے فیصلے پر انہیں قتل کرکے لاشیں شاہ لطیف ٹا$ن کے قبرستان میں دفنا دیں۔

متعلقہ عنوان :