جلد ہی زرعی گریجویٹس کو خوشخبری سننے کو ملے گی٬ ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) زرعی گریجویٹس کو محکمہ تعلیم کی طرح ٹائم اسکیل دیا جائے تاکہ زرعی گریجویٹ اپنی تیکنکی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں٬ان خیالات کااظہار زرعی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماء ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری نے زرعی گریجویٹس کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

زرعی گریجویٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ زرعی گریجویشن کے حقوق کے حصول کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں گریجویٹس کے صدر بشیر احمد بنگلزئی کی قیادت میں تمام زرعی گریجویٹس متحد ومنظم ہیں ٬انہوںنے کہا کہ جلد ہی زرعی گریجویٹس کو خوشخبری سننے کو ملے گی٬ٹائم اسکیل کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیاگیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمدہوگا۔

انہوں نے صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو اور سیکرٹری زراعت عبدالرحمان بزدار کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنے دور میں محکمہ زراعت کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :