پاکستان کو غیرمستحکم کرنیوالوں کیخلاف کھلی جنگ کااعلان کردیا۔مولانافضل الرحمن

تم چوہے تومارنہ سکے اب شیروں سے پنگا لے رہو،تمھیں اسلام آباد سے گیڈروں کی طرح بھگائیں گے،نوازشریف آپ کاانتخابی نشان شیرہے تو پھرگیڈروں سے ڈرنا کیسا؟سربراہ جے یوآئی (ف)کا نوشہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:57

پاکستان کو غیرمستحکم کرنیوالوں کیخلاف کھلی جنگ کااعلان کردیا۔مولانافضل ..

نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنیوالوں کیخلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیاہے،تم چوہے تومار نہ سکے اب شیروں سے پنگا لے رہو،تمھیں اسلام آباد سے گیڈروں کی طرح بھگائیں گے،ملک کے موجودہ حالات کو نظراندازنہیں کرسکتے،نوازشریف سے کہتا ہوں کہ آپ کاانتخابی نشان شیر ہے تو پھرگیڈروں سے ڈرنا کیسا؟انہوں نے آج نوشہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خانتم نے اپنے صوبے کو تو گندا کردیا اب پورے ملک کو گندا کرنا چاہ رہے ہو۔

ہم تمہارے کردارکو جانتے ہیں۔تم صوبے میں بڑی تبدیلی لائے ہو چوہوں کو مار تے رہے ہو،تم چوہے تومار نہ سکے اب شیروں سے پنگا لے رہو۔تمھیں اسلام آباد سے گیڈروں کی طرح بھگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنیوالوں کیخلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیاہے۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ جو بڑے چور ہوتے ہیں وہ سب سے زیادہ شورمچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناچ گانے اس وقت جاتے ہیں جب اسلام آباد کی زمین ٹھنڈی ہوتی ہے۔جب اسلام آباد کی زمین گرم ہوگی تو ایک شخص اس ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نوازشریف سے کہتا ہوں کہ آپ کاانتخابی نشان شیر ہے تو پھرگیڈروں سے ڈرنا کیسا؟آپ نے ڈٹے رہناہے۔ہم نے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ کرینگے۔