کوئٹہ میں ظلم کی رقم کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں ٬پولیس جوانوںکی شہادت پر ہر فرد افسردہ ہے ٬ بزدلانہ کارروائی سے شرپسند عناصر ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ٬ بیگم نزہت صادق

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر و چیف آرگنائزر شعبہ خواتین بیگم نزہت صادق نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ظلم کی رقم کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں ٬پولیس جوانوںکی شہادت پر ہر فرد افسردہ ہے ٬ ایسی بزدلانہ کارروائی سے شرپسند عناصر ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے٬پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں بیگم نزہت صادق نے مزید کہاکہ لیگ(ن) کے تعمیر وترقی او ر خوشحالی کے ویژن پربھرپور اعتاد کرتے ہیں٬2018ء کے انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میںحصہ لے گی اورتاریخی کامیابی حاصل کرکے ایک بارپھر حکومت بنائے گی٬ ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا کہہ رہے ہیں ٬ملک کو بند کرنے والے عناصر اغیار کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں محب وطن سیاسی قیادت کسی بھی صورت ملک کو بند کرنے کا پروگرام نہیں بنا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے٬اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے عوامی عدالت میں ننگے ہوچکے ہیں٬اگر اسلام آباد بند ہواتو بہت کچھ بند ہوجائے گا۔سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاکہ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی اور تعمیر وترقی سے خائف ہیں٬ا قتصادی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہوگا اور ملک میں خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :