سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار اجلاس: یوٹیلیٹی سٹور ز کے سالانہ آمدن اور خراجات کی تفصیلات پیش

گزشتہ تین سالوں میں کارپوریشن کو 4ارب81کروڑ روپے سے زائد کا خسارے کا انکشاف کمیٹی کا کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے اور کمپیوٹرائزیشن کے عمل میں سست روی پراظہار برہمی ٬آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام طلب کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ٬چیئرمین کمیٹی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں یوٹیلیٹی سٹورز حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران کارپوریشن کو 4ارب81کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ کیا ہے ٬ادارے کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل عدالت اور مسابقتی کمیشن میں درخواستوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ٬کارپوریشن میں 70کروڑ روپے سے زائد کرپشن میں ملوث کسی بھی ملازم کے خلاف مقدمات درج نہ ہوسکے ہیں ٬کمیٹی نے کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے اور کمپیوٹرائزیشن کے عمل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ٬ایف آئی اے حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ہے جبکہ ادارے میں انٹرنل آڈٹ کا نظام بہتر بنانے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ٬کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹور ز کے حکام سالانہ آمدن اور خراجات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ تین سالوں سے کارپوریشن خسارے کا شکار ہے انہوںنے بتایاکہ کہ 2011/12میں کارپوریشن نے 69کروڑ 65لاکھ روپے اور 2012/13میں1آرب39کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا مگر اس کے بعد سے کارپوریشن شدید خسارے کا شکار ہے حکام نے بتایاکہ مالی سال2013/14میں 20کروڑ 23لاکھ ٬2014/15میں 2آرب20کروڑ جبکہ مالی سال 2015/16میں خسارہ بڑھ کر 2آرب51کروڑ روپے ہو چکا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سبسڈی میں کمی ہے اس موقع پر کارپوریشن کے ایم ڈی نے بتایاکہ گذشتہ تین مہینوں سے بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کارپوریشن کی سیل میں اضافہ ہوا ہے انہوںنے بتایاکہ اس وقت کارپوریشن چینی ٬دالوں ٬تیل اور گھی پر عوام کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ کئی کمپنیوں کے ساتھ بھی معاہدے کئے گئے ہیں انہوںنے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورر کارپوریشن میں 70کروڑ 60لاکھ روپے کی خرد برد کی تحقیقات نہایت سست روی کا شکار ہیں کیونکہ جن افسران اور ملازمین نے خرد برد کی تھی انہوںنے تمام ریکارڈ غائب کر دیا ہے اور اب کارپوریشن ایف آئی اے کے ساتھ مل کر دوبارہ ریکارڈ مرتب کر رہی ہے انہوںنے بتایا کہ ادارے کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے ابتدائی طور پر 56کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں ہیڈآفس کے علاوہ تمام زونل دفاتر ریجنل آفسز ٬وئیر ہائوسز اور ایک ہزار سٹورز کو پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں کارپوریشن نے باقاعدہ تینڈر کئے جس میں ایک کمپنی نے ٹیکنکل ٹینڈر میں کوالیفائی کر لیا تاہم دیگر دو کمپنیوں نے مسابقتی کمیشن اور عدالت میں ہمارے خلاف شکایات دیدی انہوںنے بتایاکہ کیس کی عدالت میں سماعت ہوگی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گااس موقع پر کمیٹی نے اراکین نے پاکستان کے سب سے بڑے ریٹیل کا کاروبار کرنے والے ادارے کی کمپیوٹرائزیشن نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں ریٹیل کا کاروبار کرنے والے ادارے اربوں روپے منافع کما رہے ہیں جبکہ کارپوریشن شدید خسارے کا شکار ہے انہوںنے ہدایت کی کہ تمام سٹورز کو کمپیوٹرئزڈ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں کمیٹی نے کارپوریشن کا آڈٹ کرنے والے ادارے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کا صحیح آڈٹ نہیں ہورہا ہے اگر صحیح آڈٹ کیا جائے تواربوں روپے کے مذید گھپلے سامنے آئیں گے کمیٹی نے کارپوریشن میں ہونے والی خڑد برد کے معاملات میں پیش رفت نہ ہونے پر بھی اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی کارپوریشن کو ہدایت کی کہ کرپشن کی تحقیقات میں تاخیر کے ذمہ دار ملازمین کو بھی سزائیں دی جائیں اور اس سلسلے میں جلد از جلد انکوائری کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے سٹورو پر ملنے و؛لی بعض اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مارکیٹ سے زیادہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کے قیام کا مقصد ملک کے غریب عوام کو معیاری اشیائے خورد ونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنا تھا مگر اب کارپوریشن اس مقصد کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے انہوںنے ایم ڈی کارپوریشن کو اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں مارکیٹ سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی کمیٹی نے کارپوریشن کی جانب سے مختلف بنکوں کو سالانہ 6کروڑ روپے سروس چارجز کی مد میں ادا کرنے پر بھی عدم ا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :