کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کے حوالے کر دیا٬چوہدری پرویزالٰہی

نومبر کے دھرنے میں ضرور شامل ہوں گے٬صدر ق لیگ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے نو منتخب صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ 2نومبر کا دھرنا میں ضرور شامل ہونگے ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں سے کرپشن کی رقم آتی ہے اسکا سا تھ دیتے ہیں اور ملک کو دیوالیہ کرنے پر تلے ہوئے ہیںاِن کو صرف پیسہ سے پیار ہے ملک سے نہیں نواز شریف کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ ہسپتالوں کی حالت درست نہیں ہے جس ملک کے ہسپتالوں کی حالت غیر تسلی بخش ہو اسکا تو اللہ ہی حافظ ہو تا ہے وزیر ِاعظم کو تو شر م سے ڈوب جا نا چاہیے کہ میرے ملک کا غریب دوائی نہ ملنے سے اپنی جان کھو بیٹھتاہے حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے اِ ن خیالات کا اِ ظہار اِنہوں نے اوکاڑہ کے رہنماء ایم ایس ایف کے مرکزی ملک حق نواز سنگلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی ایمان نہیں ہو تا اور یہ ملک و قوم کے نا سور ہیں دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کے ذریعہ دہشت گردوں کے خلاف ضربِ عضب اپریشن کو بند کرانا چاہتے ہیں لیکن افواجِ پاکستان نے جس طرح دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے اسکی مثال نہیں ملتی فوج نے پاکستان کا نام ہشت گردی کی لسٹ سے ہمیشہ کے لیے ختم کروادیا ہے اور آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کا سہرا حکومت کو نہیں بلکہ فوج کو جا تا ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :