سول جج تقرری کیس٬ سپریم کورٹ نے مقدمے میں نامزد ملزم کو جج کیلئے اہل ہونے سے متعلق درخواست خارج کر دی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں سول جج کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم کو جج کے لئے اہل ہونے سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی۔

(جاری ہے)

درخواست براہ راست سپریم کوڑٹ میں جمع نہیں کرا سکتی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے اپنے اوپر درجنوں پرچے کراتے ہو پھر کہتے ہو کہ ہمیں جج بنا دیا جائے ۔جب پہلے ہی دفعہ آپ نے جھوٹ بول دیا تو آئندہ زندگی میں بھی یہی کرو گے ۔ حقائق چھپانے والے پر ہمیشہ پابندی ہونی چاہئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ عوامی اہمیت کا مسئلہ ہے جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نوکری کا جھگڑا ہے قومی اہمیت کا مسئلہ کہاں سے آ گیا ۔ عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔ درخواست ایڈووکیٹ آصف ناز کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :