امریکی گلوکار نے سیلفی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ڈونی والبرگ نے میکسکیو میں کروز شپ کے دوران تین منٹ میں مداحوں کے ساتھ 122 سیلفیاں لی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:02

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) امریکی گلوکار سیلفی کنگ نکلے ٬ گلوکار ڈونی والبرگ نے تین منٹ میں ایک سو بائیس سیلفی بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔امریکا کے مشہور گلوکار ڈونی والبرگ بھی سیلفی جنون میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں کروز شپ میں 47 سالہ امریکی گلوکار ڈونی والبرگ نے انتہائی تیز رفتاری سے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور 3 منٹ میں 122 سیلفیاں لے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ سنگاپور کی ایک کمپنی کے ملازمین کے پاس تھا جنہوں نے 3 منٹ میں 119 سیلفیاں بنائی تھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :