ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ٬جسٹس سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث کیس ملتوی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس جسٹس سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔آئندہ سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :