قطر کے وزیر دفاع کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ٬کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

دکھ کی گھڑی میں قطر کے عوام اور حکومت پاکستان عوام کے ساتھ ہیں٬ خالد بند محمد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) قطر کے وزیر دفاع خالد بند محمد نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں قطر کے عوام اور حکومت پاکستان عوام کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو قطر کے وزیر دفاع نے وزیراعظم ہا$س میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور امیر قطر کی جانب سے کوئٹہ حملے پر تعزیتی پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ پاکستانی عوام کو زہنی اذیت میں مبتلا کرنے اور ان کے حوصلے پست کرنے کی دہشتگردوں نے بزدلانہ کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات معاشی استحکام کے لئے نہایت اہم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان٬ قطر اور ترکی دفاعی پیداوار کے شعبے میں مل کر کام کر سکتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر عوام کو ان کے حقوق مہیا کر سکتے ہیں۔۔( علی)