تحریک انصاف کا 25 رکنی قافلہ پیدل اسلام آباد کیلئے روانہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج اور دھرنے میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایک 25رکنی قافلہ لاہور سے پیدل اسلام آباد کے لئے رونہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

صبح10بجے پی ٹی آئی کے دفترسے چلنے والا یہ قافلہ دوپہر12بجے تک شاہدرہ کے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما اعجازچوہدری کررہے تھے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :